سورة الفجر - آیت 5
هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا ان چیزوں میں عقل مندوں کے لئے پوری قسم ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حجر كے معنی ہوتے ہیں روكنا، منع كرنا، انسانی عقل بھی چونکہ انسان كو غلط كاموں سے روكتی ہے۔ اس لیے عقل كو بھی حجر كہا جاتا ہے۔ سوال كیا جا رہا ہے كہ كیا یہ چار مذكورہ چیزیں عقلمندوں كے نزدیك قسم كھانے كے لیے كافی نہیں ہیں۔ یعنی مذكورہ اشیاء اس نظام كائنات كے نہایت اہم اجزا اور اپنے اپنے مقام پر بڑی اہمیت ركھتے ہیں پھر كیا وہ ہستی جو ایسا نظام كائنات چلا رہی ہے۔ عالم آخرت كو وجود میں نہ لا سكے گی۔