سورة الفجر - آیت 3
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جفت (یوم ترویہ اور یوم عرفہ) اور طاق (یوم عیدالاضحٰی) کی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دو ملی ہوئی چیزوں كو جفت كہتے ہیں، اور جس كے ساتھ اس جیسی چیز نہ ہو اسے وتر اور طاق كہتے ہیں۔ جس كی سب سے حقیقی اور اعلیٰ ترین مثال خود اللہ تعالیٰ كی ذات ہے، اور نمازوں میں نماز مغرب مثال ہے، اور اعداد میں ہر وہ ہندسہ جو دو پر تقسیم ہو جائے جفت كہلاتا ہے اور جو تقسیم نہ ہو اسے طاق اور وتر کہتے ہیں۔