سورة الغاشية - آیت 1

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بھلا تیرے پاس ڈھانپنے والی کا حال پہنچا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سب كو ڈھانپنے والی حقیقت:  غاشیہ كے معنی ڈھانپ لینے والی ہے۔ غاشیہ قیامت كا نام ہے اس لیے كہ وہ سب پر آئے گی۔ سب كو گھیرے ہوئے ہو گی اور سب كو ڈھانپ لے گی۔