سورة الأعلى - آیت 16
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تم لوگوں كی ساری فكر بس دنیا كی راحت و آسائش اور اس كے فائدے اور لذتوں كے لیے ہے۔ حالانكہ آخرت اس سے بدرجہا بہتر ہے۔ دنیا ذلیل اور فانی ہے جبکہ آخرت كی نعمتیں نہ ختم ہونے والی اور لا زوال ہیں ایك عاقل ایسا نہیں كر سكتا كہ فانی كو باقی پر ترجیح دے۔