سورة الأعلى - آیت 9

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو تو نصیحت کر اگر تیری نصیحت سے نفع ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پس نصیحت كیجئے: یعنی وعظ و نصیحت وہاں كریں جہاں محسوس ہو كہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ و نصیحت اور تعلیم كے لیے ایك اصول اور ادب بیان فرما دیا ہے۔ (ابن كثیر) اور جو لوگ وعظ و نصیحت سے اُلٹا اثر لیں، مذاق اُڑانے لگیں یا مخالفت پر اُتر آئیں تو ایسے لوگوں كو وعظ و نصیحت کرنے سے اجتناب كیجئے۔ نبی كی ذمہ داری یہ ہے كہ اللہ كا پیغام سب لوگوں تك پہنچا دیں خواہ اسے قبول كریں یا برا منائیں، اور وعظ و نصیحت صرف ان لوگوں كے لیے ہے جو اس سے فائدہ اُٹھانے كے لیے تیار ہوں۔