سورة الطارق - آیت 17

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کافروں کو مہلت دے ، زیادہ نہیں بلکہ انہیں تھوڑے دنوں کی مہلت دے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان كے لیے تعجیل عذاب كا سوال نہ كر بلكہ انہیں كچھ مہلت دے دیں۔ عنقریب آپ دیكھ لیں گے كہ یہ كیسے كیسے عذابوں میں پكڑے جاتے ہیں۔ سورہ لقمان ۲۴ میں فرمایا: ﴿نُمَتِّعُهُمْ قَلِيْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيْظٍ﴾ ہم انہیں كچھ یونہی سا فائدہ دیں گے پھر نہایت سخت عذاب كی طرف انہیں بے بس كر دیں گے (الحمدللہ) اس چھوٹی سی سورت كے تین موضوع ہیں: (۱) توحید۔ (۲) نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو ہدایات۔ (۳) آخرت۔