سورة البروج - آیت 11

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ۔ ان کے لئے باغ ہیں ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ ہی بڑی مراد پائی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اپنے دشمنوں كے انجام کو بیان كر كے ساتھ ہی مومن مردوں اور عورتوں كو تسلی دی جا رہی ہے كہ كفار كی ایذا رسانیوں سے گھبرائیں نہیں۔ ان سے پہلے بھی مومنوں پر بڑے بڑے مصائب ڈھائے جا چكے ہیں ان مصائب كو برداشت كرنے کے عوض جنتیں ہیں جن كے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ان جیسی كامیابی كسی اور كو كیا ملے گی؟ اس كے مقابلے میں دنیا كی سب مصیبتیں ہیچ ہیں۔