سورة الانشقاق - آیت 20

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو انہیں کیا ہوا کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی كئی طرح كے تغیرات اپنی ذات پر اور كئی طرح كے تغیرات وہ كائنات میں اپنی آنكھوں سے دیكھ رہے ہیں۔ پھر بھی انہیں اس بات كا یقین نہیں آتا كہ اللہ كے سامنے بالكل مجبور و بے بس ہیں پھر بھی یہ ایمان كیوں نہیں لاتے۔