سورة المطففين - آیت 26
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اس کی مہر مشک (کستوری) پر جمتی ہے اور اسی ہی کی چاہئے کہ رغبت کریں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نعمتوں كے شائقین رغبت كریں: یعنی ابرار كے لیے تو رحیق مختوم ہوگی اور مقربین كے لیے بھی یہی شراب ہوگی۔ لیكن اس میں تسنیم كی آمیزش ہوگی۔ تسنیم جنت میں ایك چشمہ كا نام ہے شاید اس كے پانی كی ملاوٹ سے وہ شراب مزید خوشگوار بن جاتی ہوگی۔ (تیسیر القرآن)