سورة المطففين - آیت 18

كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہرگز نہیں بےشک نیکوں کے اعمالنامے علیین (اوپر والوں) میں ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جس طرح سجین بدکار لوگوں کی ارواح کا قید خانہ اور اعمال ناموں کے جمع ہونے کا دفتر ہے۔ اسی طرح علیین ابرار کی ارواح کا مستقر ہے۔ (ابرار کے معنی نیک لوگ) اور ان کے اعمال نامے اسی مقام پر محفوظ رکھے جاتے ہیں بعض اسلاف کے قول کے مطابق یہ مقام سات آسمانوں کے اوپر ہے واللہ اعلم بالصواب۔ (تیسیر القرآن)