سورة الإنفطار - آیت 4
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب قبریں اٹھائی جائیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قبریں پھٹ جائیں گی تو مردے زندہ ہو كر باہر نكل جائیں گے۔ بُعْثِرَتْ كے معنی اُكھیڑ دی جائیں گی یا ان كی مٹی اُلٹ پلٹ دی جائے گی۔