سورة التكوير - آیت 12

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب دوزخ دہکائی جائے گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جہنم بھڑكائی جائے گی۔ اللہ كے غضب اور بنی آدم كے گناہوں سے اس كی آگ تیز ہو جائے گی۔ یہ وہ وقت ہوگا جب لوگوں كا حساب كتاب لیا جا رہا ہوگا، اور اللہ كے فرمانبردار جنت كو دیكھ كر یہ سمجھ لیں گے كہ اگر وہ اللہ كی فرمانبرداری نہ كرتے تو یہ بھڑكتی ہوئی جہنم ان كا ٹھكانہ ہوتا۔ اس پر وہ اللہ كا مزید شكر بجا لائیں گے جس نے دنیا میں انہیں راہ راست پر ركھا، اور مجرم لوگ جب جنت نعمتوں كو دیكھیں گے پھر خیال كریں گے كہ ان كا اصلی ٹھكانہ دوزخ ہے تو ان كی حسرت ویاس میں مزید اضافہ ہوگا۔