سورة التكوير - آیت 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں بیکار پھریں گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل عرب كے نزدیك اونٹ ایك قیمتی متاع سمجھا جاتا ہے اور دس ماہ كی انٹنی تو ان كے ہاں نہایت عزیز متاع تھی اس لیے كہ ایك دو ماہ بعد وہ بچہ بھی جنے گی اور دودھ بھی دیا كرے گی جب قیامت برپا ہو گی تو ایسا ہولناك منظر ہوگا كہ انسان كو اپنی قیمتی متاع سنبھالنے كا بھی ہوش نہ رہے گا۔