سورة عبس - آیت 20
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس کے لئے راہ آسان کی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
راستہ آسان كر دیا كے كئی مطلب ہیں۔ (۱) ماں كے پیٹ سے باہر آنا آسان بنا دیا۔ (۲) دوسرا مطلب یہ ہے كہ ہم نے اپنے دین كا راستہ آسان كر دیا یعنی واضح كر دیا۔ (۳) اللہ تعالیٰ نے خیر و شر كے دونوں راستے سمجھا دیے ہیں۔ (۴) انبیاء اور رُسل اور كتابوں كے ذریعے بھی سب كچھ سمجھایا اور اختیار دے دیا كہ جونسی راہ چاہے اختیار كر لے۔ پھر اللہ تعالیٰ اسی راستے كو آسان بنا دیتا ہے، اور اس كی توفیق عطا فرماتا جاتا ہے۔