سورة عبس - آیت 19
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
نطفہ سے اسے پیدا کیا ۔ پھر اس کا اندازہ رکھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اگر انسان یہ سوچتا كہ وہ كس حقیر قطرہ آب سے پیدا ہوا۔ کس جگہ وہ پرورش پا كر نطفہ سے بچہ بنا۔ پھر كس بے بسی كی حالت میں ماں كے پیٹ سے باہر نكلا تو اسے ہر گز یہ جرأت نہ ہوتی كہ وہ اپنے خالق كا كلام سن كر انكار كر دے۔ پھر ماں كے پیٹ میں ہی اس كی تقدیر طے كر دی گئی كہ اس كی عمر كتنی ہوگی وہ كہاں مرے گا اور كہاں دفن ہوگا، وہ تنگدست رہے گا یا خوشحال ہوگا۔ اسے ایمان میسر آئے گا یا نہیں، اور اس مقررہ تقدیر كے آگے وہ بالكل بے بس ہے۔ اس كے باوجود وہ اللہ كے مقابلہ میں اكڑتا اور كفر كرتا ہے۔