سورة عبس - آیت 11
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہرگز نہیں یہ تو نصیحت ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ قرآن ایک نصیحت ہے جو فرشتوں كے پاك ہاتھوں میں ہیں، اور یہ بھی مطلب ہو سكتا ہے كہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے پاكیزہ ہاتھوں میں ہے۔ اگر یہ مغرور اور سر پھرے لوگ اس پر عمل نہیں كرتے تو اپنا ہی نقصان كریں گے قرآن كو ان كی كیا پروا ہو سكتی ہے اور نہ ہی آپ كو ایسے لوگوں كے پیچھے پڑنے كی ضرورت ہے۔