سورة النازعات - آیت 40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہشات سے روکا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو اپنے آپ كو نفسانی خواہشوں سے بچاتے رہے۔ اللہ سے ڈرتے رہے، محتاط اور ذمہ دارانہ زندگی گزارنے والے ایسے ہی لوگ جنت كے حق دار قرار پائیں گے اور انہیں ہمیشہ ہمیشہ كے لیے جنت میں داخل كیا جائے گا۔