سورة النازعات - آیت 17

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہ فرعون کی طرف جا ، اس نے سر اٹھایا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نبوت عطا كرنے كے بعد اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام پر ذمہ داری لگائی كہ فرعون كے پاس پہنچو۔ جس نے سركشی، تكبر، اور تمرّد اختیار كر ركھا ہے، اور اسے میرا یہ پیغام دو كہ كیا تو ایسا راستہ اور طریقہ پسند كرتا ہے جس پر چل كر تیری اصلاح ہو جائے اور وہ یہ ہے كہ تو مسلمان اور مطیع ہو جا۔ جس سے تیری دنیا كی زندگی بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی۔