سورة النازعات - آیت 7

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پیچھے آنے والی اس کے پیچھے آئے گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ دوسرا نفخہ ہوگا جس سے سب لوگ زندہ ہو كر قبروں سے نكل جائیں گے یہ دوسرا نفخہ پہلے نفخہ سے چالیس سال بعد ہوگا اسے (الرَّادِفَةُ) اس لیے كہا ہے كہ یہ پہلے نفخہ كے بعد ہی ہوگا۔