سورة النازعات - آیت 2

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور گرہ کھول کر بند سے چھڑانے (ف 1) والوں کی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نشط كا لغوی معنی: گرہ كھول دینا ہے۔ یعنی اللہ نے جب انسان كو بنایا یا پیدا كیا تو ایك ایك جوڑ اور بند كو مضبوط كیا تھا۔ موت كے وقت فرشتے انھیں جوڑوں كے بند كھول كر انھیں ڈھیلا كر دیں گے، مومن كی جان فرشتے بہ سہولت نكالتے ہیں جیسے كسی چیز كی گرہ كھول دی جائے۔