سورة النازعات - آیت 1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

قسم ہے ڈوب ڈوب کر (جان) کھینچ کر لانے والوں کی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان فرشتوں كی قسم جو موت كے وقت میت كے جسم كے اندر ڈوب كر وہاں سے اس كی روح كھینچ لاتے ہیں۔ نزع كا لغوی معنی كسی چیز كو اس كی قرار گاہ سے كھینچنا ہے۔