سورة النبأ - آیت 22

لِّلطَّاغِينَ مَآبًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سرکشوں کا ٹھکانا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لّٰبِثِیْنَ فِیْہَا اَحْقَاباً: اس میں مدتوں پڑے رہیں گے۔ احقاب جمع ہے حقب کی۔ ایک لمبے زمانے کو حقب کہتے ہیں۔ حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ احقاب کبھی ختم نہیں ہوتے ایک حقب ختم ہوا دوسرا شروع ہو گیا، ہاں ہم نے یہ سنا ہے کہ حقب اسی سال کا ہوگا ہے۔ (تفسیر طبری: ۲۴/ ۱۶۲) سرکش اور نافرمان ابد الآباد تک جہنم میں ہی رہیں گے۔ یہ سزا کافروں اور مشرکوں کے لیے ہے۔