سورة النبأ - آیت 19
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور آسمان کھولا جائے گا تو دروازے ہوجائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آج جو آسمان ہمیں صحیح و سالم بغیر کسی رخنہ و دراڑ کے نظر آ رہا ہے۔ جب قیامت کا پہلا صور پھونکا جائے گا تو اس آسمان میں اتنی دراڑیں اور شگاف پڑ جائیں گے اور یوں معلوم ہوگا کہ سارا آسمان دروازے ہی دروازے بن گیا ہے اور فرشتوں کے نزول کے راستے بن گیا ہے، اور وہ زمین پر اُتر آئیں گے۔ بے شمار ستارے آپس میں ٹکرا کر زمین پر گریں گے اور دوسری بلائیں بھی زمین کا رخ کر لیں گی۔