سورة الإنسان - آیت 28

نَّحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑوں کو مضبوط کیا ۔ اور جب ہم چاہیں ان کی مانند اور لوگ بدل لائیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ہم نے رحم مادر میں ان كے بند بند اور پور پور كو درست كر كے یا ان كے جوڑوں كو رگوں اور پٹھوں كے ذریعے سے ایك دوسرے كے ساتھ ملا دیا، اور ایك صاحب عقل وشعور انسان بنا كر پیدا كر دیا تھا تو ہم میں یہ بھی قدرت ہے كہ تمہیں ہٹا كر دوسری مخلوق تمہاری جگہ لے آئیں جو تمہاری طرح نافرمان اور سركش نہ ہو۔ اور یہ بھی قدرت ہے كہ تمہیں اس صفحۂ ہستی سے مٹا كر دوبارہ تمہیں پیدا كر كے تمہارا پوری طرح محاسبہ كریں۔