سورة القيامة - آیت 36

أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا آدمی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ بےقید چھوڑ دیا جائیگا !

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كیا انسان یہ سمجھتا ہے كہ اسے یونہی چھوڑ دیا جائے گا؟ اسے كوئی حكم اور كسی چیز كی ممانعت نہ كی جائے گی؟ ایسا ہرگز نہیں، بلكہ دنیا میں اسے حكم وممانعت اور آخرت میں اپنے اپنے اعمال كے بموجب جزا وسزا ضرور ملے گی۔