سورة النسآء - آیت 67

وَإِذًا لَّآتَيْنَاهُم مِّن لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس صورت میں ہم انہیں بڑا ثواب دیتے ۔ (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگر انسان اللہ اور رسول اللہ کے راستے پر چلیں تو صراط مستقیم پالیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ سے بہت بڑے اجر کے بھی مستحق ہونگے۔