سورة المدثر - آیت 37

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس کے لئے جو تم میں سے آگے بڑھنا یا پیچھے رہنا چاہیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آگے بڑھنا یا پیچھے رہنا: یعنی حقیقت تو وہی كچھ ہے جو تمہیں بتا دی گئی ہے۔ اب یہ بات ہر شخص كی پسند، ارادہ اور اختیار پر منحصر ہے كہ وہ ہدایت كی طرف آگے بڑھتا ہے یا گمراہی كی دلدلوں میں ہی پھنسا رہنا چاہتا ہے۔