سورة الجن - آیت 15

وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ ظالم ہیں وہ ہی جہنم کا ایندھن ہوئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سے معلوم ہوا كہ انسانوں كی طرح جنات بھی دوزخ اور جنت میں جانے والے ہوں گے ان میں جو كافر ہوں گے وہ جہنم میں اور مسلمان جنت میں جائیں گے یہاں تك جنات كی گفتگو ختم ہوگئی اب آگے پھر اللہ كا كلام ہے۔