سورة النسآء - آیت 53
أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا ان (یہودیوں) کا سلطنت میں کچھ حصہ ہے پھر تو لوگوں کو ایک تل برابر بھی نہ دیں گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہاں یہود کی ایک مشہور صفت بخل کا ذکر کیا گیا ہے۔ کہ اگر ان کے پاس کسی ملک کی حکومت ہوتو بھی یہ کسی کو پھوٹی کوڑی نہیں دیں گے۔ ان کے دل تو اتنے چھوٹے ہیں کہ ان سے حق کا اعتراف تک نہیں ہوسکتا۔ اور یہ فیصلہ کرنے چلے ہیں کہ کون ہدایت پر ہے اور کون نہیں، اور یہ مشرکین مکہ کو توحید پرستوں سے برتر قراردے رہے ہیں۔