سورة المعارج - آیت 42
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سو تو انہیں چھوڑ کر بکواس کریں اور کھیلیں ۔ یہاں تک کہ اپنے اس دن سے آملیں جس کا ان سے (ف 1) وعدہ کیا گیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دنیا میں ڈھیل: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے نبی! انھیں ان كے جھٹلانے، كفر كرنے اور سركشی میں بڑھنے میں ہی چھوڑ دو۔ جس كا وبال ان پر اس دن آئے گا جس دن اللہ تعالیٰ انھیں بلائے گا۔ اور یہ میدان محشر كی طرف جہاں انھیں حساب كے لیے كھڑا كیا جائے گا اس طرح نہایت تیزی سے دوڑتے ہوئے جائیں گے جس طرح دنیا میں كسی بت یا عَلم یا تھان كو چھونے اور بوسہ دینے كے لیے ایك دوسرے سے آگے بڑھتے ہوئے جاتے ہیں۔