سورة الحاقة - آیت 41
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ۔ تم تھوڑا ایمان لاتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرمایا كہ نہ تو یہ شاعر كا كلام ہے نہ كاہن كا قول ہے۔ البتہ تمہارے ایمان میں اور نصیحت حاصل كرنے میں كمی ہے۔