سورة النسآء - آیت 40

إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ ۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بےشک اللہ ایک ذرہ کے برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور اگر نیکی ہو تو اس کو دو چند کردیتا ہے اور اپنی طرف سے بڑا ثواب دیتا ہے ۔ (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مال خرچ کرنے والے کا مال اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے۔ اور اللہ احسان کرنے والوں کو بڑھا چڑھا کردیتا ہے۔ ایک کے بدلے سو اور سات سو گنا اور اس سے بھی بڑھ کر اللہ اجر عطا فرمانے والا ہے ۔ پھر کیوں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔