سورة القلم - آیت 13
عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بدخو اس کے بعد (ف 1) بدنام
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بد اصل كی خصلتیں: بھلائیوں سے باز رہنے والا اور ركھنے والا، حلال چیزوں اور حلال كاموں سے ہٹ كر حرام خوری، حرام كاری میں پڑتا ہے۔ زنیم: وہ شخص ہے جو برائی سے مشہور ہوا۔ اور عموماً ایسے لوگ ادھر ادھر سے ملے ہوتے ہیں جن كے صحیح نسب كا اور حقیقی باپ كا پتہ نہیں ہوتا۔ ایسوں پر شیطان كا غلبہ بہت زیادہ رہا كرتا ہے۔ ایك روایت میں ہے كہ زنا كی اولاد تین برے لوگوں كی برائی كا مجموعہ ہے اگر وہ بھی اپنے ماں باپ كے سے كام كرے۔ (ابوداود: ۳۹۶۳)