سورة الملك - آیت 12
إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ لوگ جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔ ان کے لئے معافی اور بڑا (ف 1) اجر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نافرمانی سے خائف ہی مستحق ثواب ہیں: اللہ تعالیٰ ان لوگوں كو خوشخبری دے رہا ہے جو اپنے پروردگار كے سامنے كھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں گو تنہائی میں ہوں جہاں كسی كی نگاہیں ان پر نہ پڑ سكیں تاہم خوف خدا سے كسی نافرمانی كے كام كو نہیں كرتے نہ اطاعت وعبادت سے جی چراتے ہیں، ان كے گناہ بھی اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے اور زبردست ثواب اور بہترین اجر عنایت فرمائے گا۔