سورة الملك - آیت 7
إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا دہاڑنا سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
شہیق اس آواز كو كہتے ہیں جو گدھا پہلی مرتبہ نكالتا ہے یہ قبیح ترین آواز ہوتی ہے۔ جہنم بھی گدھے كی طرح چیخ چلا رہی ہوگی اور آگ پر ركھی ہوئی ہانڈی كی طرح جوش مار رہی ہوگی۔