سورة الطلاق - آیت 8

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَابًا شَدِيدًا وَعَذَّبْنَاهَا عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بہت بستیاں ہیں کہ اپنے رب اور رسولوں کے حکم سے سرکش ہوئیں ۔ پھر ہم نے ان کو سخت عذاب میں پکڑا اور ان دیکھے عذاب سے ہم نے انہیں دکھ پہنچایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شریعت پر چلنا ہے: عائلی زندگی سے متعلق احكام بیان كرنے كے بعد اور ہر ہر مقام پر اللہ سے ڈرتے رہنے كی تاكید كے بعد اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں كا ذكر كیا جنوں نے اللہ كے احكام كے مقابلہ میں اكڑ دكھائی اور سرتابی كی راہ اختیار كی اور جو اس روش پر چلے وہ تباہ و برباد ہوگئے اور انھیں اپنی بدكرداری كا مزہ چكھنا پڑا۔ ان سب كا سختی سے مواخذہ كیا اور كسی كو بھی معاف نہیں كیا۔