سورة التغابن - آیت 13
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور چاہیے کہ مومن اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
توكل اللہ پر ہی كیوں؟ اس كائنات میں تصرفات كا اختیار صرف اللہ كو ہے اللہ تعالیٰ واحد وصمد ہے۔ اس كے سوا كسی كی ذات كسی طرح كی عبادت كے لائق نہیں۔ خدا تعالیٰ كی توحید مانو اخلاص كے ساتھ۔ چونكہ توكل اور بھروسے كے لائق بھی وہی ہے لہٰذا تم اسی پر بھروسہ ركھو۔ جیسا كہ سورئہ مزمل (۹) میں فرمایا: ﴿رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا﴾ ’’مشرق اور مغرب كا رب وہی ہے، معبود بھی وہی، اس كے سوا كوئی نہیں۔ تو اسی كو اپنا كارساز بنالے۔‘‘ كیونكہ اللہ كے سوا كوئی حاجت روا مشكل كشا ہے ہی نہیں۔