سورة المنافقون - آیت 9

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مومنو ! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کریں اور جس نے یہ کیا ۔ تو وہی لوگ زیاں کار ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں كو حكم دیتا ہے كہ وہ بكثرت ذكر اللہ كیا كریں اور تنبیہ كرتا ہے كہ ایسا نہ ہو كہ مال واولاد كی محبت میں پھنس كر ذكر اللہ سے غافل ہو جاؤ پھر فرماتا ہے کہ جو ذكر الٰہی سے غافل ہو جائے اور دنیا كی زینت پر ریجھ جائے، اپنے رب كی اطاعت میں سست پڑ جائے وہ اپنا نقصان آپ كرنے والا ہے۔