سورة المنافقون - آیت 2

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنایا پس لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قسموں سے وہ كام لیتے ہیں جو ڈھال سے لیا جاتا ہے، وہ قسموں كے ذریعے مسلمانوں كو اپنے ایمان كا یقین دلا كر اپنا جان ومال محفوظ كر لیتے ہیں، نیز جب ان کی كوئی ناشائستہ حركت یا سازش پكڑی جاتی ہے تو جھوٹی قسمیں كھا كر مسلمانوں كی گرفت سے بچ جاتے ہیں كیونكہ اسلام كا قانون یہ ہے كہ وہ صرف ظاہری افعال پر ہی گرفت كرتا ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے كہ انھوں نے شكوك وشبہات پیدا كر كے اللہ كی راہ سے روكا۔