سورة الجمعة - آیت 3

وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اٹھایا اس رسول کو اور لوگوں کے واسطے بھی ان ہی میں سے جو ابھی نہیں ملے ان میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آپ تمام لوگوں كے لیے تا قیامت رسول ہیں: نبی آخر الزمان صرف ان امی اہل عرب ہی كی طرف مبعوث نہیں كیے گئے تھے۔ بلكہ بعد میں قیامت تك آنے والے لوگوں كے بھی نبی ہیں۔ بعض كہتے ہیں كہ عرب وعجم كے وہ تمام لوگ مراد ہیں جو عہد صحابہ رضی اللہ عنہم كے بعد قیامت تك ہوں گے۔ چنانچہ اس میں فارس، روم، بربر، سوڈان، تركی، مغول، كرد، چینی اور اہل ہند وغیرہ سب آجاتے ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی نبوت سب كے لیے ہے۔ چنانچہ یہ سب ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور ایمان لانے كے بعد یہ بھی ’’ منہم‘‘ كا مصداق یعنی اسلام لانے والے امیین میں سے ہوگئے۔ كیونكہ تمام مسلمان امت واحدہ ہیں۔