سورة الصف - آیت 12

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ تمہارے گناہ بخش دیگا اور تمہیں باغوں میں داخل کرے گا ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور عمدہ گھروں میں ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہوں گے ۔ یہ ہے بڑی مراد ملنی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر فرمایا اگر تم میری بتلائی ہوئی تجارت كے تاجر بن گئے تو میں تمہاری ہر لغزش سے، ہر گناہ سے درگزر كر لوں گا اور جنت كے پاكیزہ محلات میں اور بلند و بالا درجات میں تمہیں پہنچاؤں گا۔ تمہارے بالا خانوں اور ان ہمیشگی والے باغات كے درختوں تلے سے صاف شفاف نہریں پوری روانی سے جاری ہوں گی۔ یقین مانو بہت بڑی كامیابی اور اعلیٰ مزدوری یہی ہے۔