سورة النسآء - آیت 26
يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
خدا چاہتا ہے کہ تمہیں بیان سنائے اور اگلوں کی راہوں پر تمہیں چلائے تمہیں معاف کرے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔ (ف ١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پہلے انبیاء کی شریعت کا اتباع: اس آیت سے معلوم ہوا کہ جو عائلی اور معاشرتی احکام پچھلی سورتوں میں بیان ہورہے ہیں مثلاً یتیموں کے حقوق کی نگہداشت، عورت سے مختلف قسم کی ناانصافیاں، میراث کے احکام نکاح اور محرمات کا ذکر، اسی طرح کے یااس سے ملتے جلتے احکام پہلے انبیاء کو بھی وحی کیے گئے تھے اور ہمیں ان طریقوں پر مطلع نہیں کیا جارہا بلکہ ان طریقوں کو اپنانے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ اور یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ ہمیں جاہلیت کے طریقوں سے نکال کر صالحین کے طریقہ زندگی کی طرف ہماری راہنمائی کررہا ہے۔