سورة المجادلة - آیت 6

يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جب اللہ ان سب کو اٹھائے گا ۔ پھر ان کے کاموں کی انہیں خبر دے گا ۔ اللہ نے ان کو شمار کررکھا ہے ۔ اور یہ انہیں بھول گئے ہیں ۔ اللہ ہر چیز پر شاہد ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دنیا میں انسان بے شمار ایسے گناہ كے كام كرتا ہے جنھیں وہ كوئی اہمیت نہیں دیتا لہٰذا وہ اسے یاد ہی نہیں رہتے لیكن اللہ اور اس كے فرشتے ہر انسان كا ایسا مكمل ریكارڈ تیار كر رہے ہیں جس سے انسان كی كوئی چھوٹی سے چھوٹی كرتوت بھی درج ہونے سے رہ نہیں سكتی۔ قیامت كے دن اللہ اگلو پچھلوں كو ایك ہی میدان میں جمع كرے گا اور جو برائی بھلائی كسی نے كی ہوگی اس سے اسے آگاہ كرے گا گویہ بھول گئے تھے لیكن اللہ تعالیٰ نے تو اسے یاد ركھا تھا۔