سورة الحديد - آیت 6
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے ۔ اور وہ دلوں کی باتیں جانتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی وہی تمام چیزوں کا مالک ہے وہ جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف فرماتا ہے، اس کے حکم وتصرف سے کبھی رات لمبی، دن چھوٹا اور کبھی اس کے برعکس رات چھوٹی اور دن لمبا ہو جاتا ہے اور کبھی دونوں برابر اسی طرح کبھی سردی، کبھی گرمی، کبھی بہار اور کبھی خزاں، موسموں کا تغیر وتبدل بھی اسی کے حکم اور مشیئت سے ہوتا ہے، وہ دلوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں اور پوشیدہ رازوں سے بھی واقف ہے۔