سورة الحديد - آیت 5

لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے ۔ اور اللہ کی طرف سب کام پھیرے جاتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی کائنات کی ہر چیز پر اللہ تعالیٰ کی فرمانروائی ہے، ہر چیز سے جو کام وہ چاہتا ہے لے رہا ہے، اور جب چاہے گا اس نظام کو درہم برہم کر کے ایک دوسرا عالم قائم کر دے گا۔ اسی کی طرف تمام امور لوٹائے جاتے ہیں، اپنی مخلوق میں جو چاہے حکم دیتا ہے، وہ عادل ہے ظلم نہیں کرتا بلکہ ایک نیکی کو دس گناہ بڑھا کر دیتا ہے اور پھر اپنے پاس سے اجر عظیم عنایت فرماتا ہے۔