سورة الواقعة - آیت 94
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور دوزخ میں داخل ہونا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ تیسری قسم کے لوگ ہیں، جنھیں آغاز سورت میں بائیں ہاتھ والے کہا گیا تھا، یہ اپنے کفر ونفاق کی سزا یا اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔