سورة الواقعة - آیت 91
فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے خاطر جمع رکھ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دائیں ہاتھ والے: یہ دوسری قسم کے لوگ ہیں عام مومنین، یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے۔ تاہم درجات میں سابقین سے کم تر ہوں گے۔ موت کے وقت فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خبر دیتے ہیں۔ (مسند احمد: ۴/ ۲۸۷، ۲۸۸۔ ابن ماجہ: ۴۲۶۲) رحمت کے فرشتے اس سے کہتے ہیں اے پاک روح! پاک جسم والی روح! چل راحت وآرام کی طرف چل۔ چل کبھی نہ ناراض ہونے والے رحمن کی طرف۔