سورة النسآء - آیت 14

وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کرے گا اور خدا کی حدوں سے بڑھے گا ‘ اسے خدا آگ میں ڈالے گا اس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے رسوائی کا عذاب ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگرچہ یہاں میراث کے احکام بیان ہوئے ہیں مگر حکم عام ہے خواہ یتیموں کے حقوق ہوں۔ عورتوں کے ہوں وصیت سے تعلق رکھتے ہوں یا دوسرے ضابطے ہوں جو بھی اللہ تعالیٰ نے حدود مقرر کردی ہیں اور اگر ان سے کوئی تجاوز یا کمی بیشی کرے گا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم کے عذاب میں مبتلا رہے گا۔