سورة النسآء - آیت 13

تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ اللہ کی حدیں ہیں (ف ١) اور جو اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے گا ‘ اللہ اسے ان باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، انہیں میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی مراد ملنی ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے وراثت کے معاملات کو تفصیل سے بیان کرکے فرمایا ہے کہ یہ اللہ کی حدود ہیں ان میں ردوبدل کی کسی کو کوئی گنجائش نہیں۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ جنت کا حقدار ہوگا۔