سورة الواقعة - آیت 38

لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

داہنی طرف والوں کے لئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اولین اور آخرین: یعنی مقربین تو اولین میں زیادہ ہوں گے اور آخرین میں کم، جب کہ اصحاب الیمین اولین میں بھی بہت ہوں گے اور آخرین میں بھی۔ ایک حدیث میں ہے، سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہوں گے۔ (اور تین چوتھائی میں باقی سب امتوں کے لوگ ہوں گے) یہ سن کر ہم نے اللہ اکبر کہا (اللہ کا شکر ادا کیا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں تم تہائی حصہ ہو گے، ہم نے پھر تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ تم آدھا حصہ ہوگے ہم نے پھر تکبیر کہی۔ (بخاری: ۴۸۹۰)